ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے باراتی بانڈہ اور درتپی میںپینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کردیا

پیر 14 مئی 2018 18:22

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے یونین کونسل گمبٹ کے دیہات باراتی بانڈہ اور درتپی میںپینے کے پانی کا سنگین مسئلہ حل کردیا۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ علاقوں میں پینے کے پانی کامسئلہ ڈپٹی کمشنر کوہاٹ خالد الیا س کے نوٹس میں لایاگیا تھا جس پر انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر صاحبزادہ سمیع اللہ کو یہ اہم مسئلہ فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ۔

(جاری ہے)

وہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے متعلقہ حکام کے ہمراہ موقع پرگئے اور تقریباً8 کلومیٹر طویل پائپ لائن (باراتی بانڈہ تاگمبٹ)کا فزیکل معائنہ کیا ۔ پائپ لائن میںجگہ جگہ لیک کی وجہ سے پانی کا مسئلہ سنگین صورتحال اختیار کر گیاتھا تاہم ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے صاحبزادہ سمیع اللہ کی زیر نگرانی پائپ لائن میں لیک ٹھیک کرکے آخری سرے تک پانی کی فراہمی یقینی بنائی جس پر وہاں کے عوام نے ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاہے۔ ڈپٹی کمشنرنے کوہاٹ کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :