Live Updates

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی ایپکا اور نابینا افراد کے احتجاجی دھر نے میں شرکت

پیر 14 مئی 2018 18:29

تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی ایپکا اور نابینا افراد کے احتجاجی ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما اعجاز احمد چوہدری نے سیکرٹیریٹ پر ایپکا کے احتجاجی مظاہرے اور کلمہ چوک پر نابینا افراد کے احتجاجی دھر نے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اعجازاحمد چوہدری نے مظاہرے کے شرکاء اور میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کو شرم آنی چایئے کہ کلرک اورنابینا افراد اپنے حق کے لیے سڑکوں پر دھکے کھانے پر مجبورہیں ، بے حس حکمرانوں کو عام آدمی کی کوئی فکر نہیں ۔

انہوںنے کہاکہ میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہم اپنے نابینااور کلرک بھائیوں کے ساتھ ہے اور انکے مطالبات کو جائز سمجھتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیںکہ ان کے تمام مطالبات 24گھنٹوں میں پورے کیے جائیں ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات