پاکستان کیلئے بری خبر، محمد عامر انجری کے سبب اوور مکمل نہ کر پائے

پیر 14 مئی 2018 19:40

پاکستان کیلئے بری خبر، محمد عامر انجری کے سبب اوور مکمل نہ کر پائے
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 مئی2018ء) محمد عامر انجری کے سبب اوور مکمل نہ کر پائے۔پیسر محمد عامر نے آئر لینڈ کی دوسری اننگز میں اپنے چوتھے اوور کی دوسری گیند ہی کرائی تھی کہ تکلیف میں دکھائی دیے،کپتان سرفراز احمد وکٹوں کے پیچھے سے دوڑتے ہوئے آئے اور عامر سے کچھ بات کی، جس کے بعد وہ امپائر سے اپنا ہیٹ اور سویٹر لے کر فیلڈنگ پوزیشن پر چلے گئے،اوور شاداب خان نے مکمل کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمنٹیٹر رمیز راجہ نے کہا کہ ممکنہ طور پر سرفراز نے اہم دورئہ انگلینڈ سے قبل عامر کو ٹانگ کی کسی بڑی انجری سے بچانے کیلئے یہ قدم اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :