لاہور ، گردہ سکینڈل کے ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلا حتمی بحث کے لیے طلب

پیر 14 مئی 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) سیشن کورٹ گردہ سکینڈل کے ملزم خرم سلیم کی درخواست ضمانت پر فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے کیس کی سماعت کی۔ملزم خرم سلیم نے درخوست ضمانت بعدازگرفتاری دائر کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ بے قصور ہوں۔بلاوجہ مقدمے میں ملوث کیا گیا۔دوران حراست ایف آئی اے حکام نے کوئی چیز برآمد نہیں کی۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت درخواست ضمانت منظور کرنے کا حکم دے۔عدالت نے کارروائی کرتے ہوئے فریقین کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیے طلب کرلیا۔عدالت نے کیس کی سماعت 18 مئی تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :