اٹک، تھانہ حسن ابدال کی حدود میں نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ ، خاتون جاں بحق ،مقتولہ کی سوتن ، شوہر اور بچے محفوظ رہے

پیر 14 مئی 2018 23:25

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) تھانہ حسن ابدال کی حدود میں 4 نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ جس کے نتیجہ میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ کار میں سوار مقتولہ کی سوتن ، شوہر اور بچے محفوظ رہے مقتولہ کی لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل پولیس نے 4 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر حسن ابدال کی حدود میں کار میں سوار شوہر اپنی دو بیویوں اور بچوں کے ہمراہ جا رہا تھا کہ اسی دوران 4 نامعلوم حملہ آوروں نے اس کی ایک بیوی نسرین بی بی کے سر کا نشانہ لگا کر فائرنگ کھول دی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ کار میں سوار دیگر اہل خانہ محفوظ رہے پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ بے اولاد تھی اور مقتولہ نے آٹھ ماہ قبل یہ چوتھی شادی کی تھی جبکہ مقتولہ کی سوتن 9 بچوں کی ماں ہے پولیس نے 4 نامعلوم حملہ آوروں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔