وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت سکول و کالجز میں تاحال بچوں کے داخلے نہ ہوسکے

چھٹی جماعت سے نویں جماعت تک بچے سکولوں سے محروم، مختلف سکولوں کے پرنسپل نے داخلے دینا اپنی انا کا مسئلہ بنا دیا وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری کا داخلہ نہ دینے والے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت، ایف فائیو اور ایف سکس کے شہریوں نے پرنسپل عالیہ درانی کو ایف سکس ٹو اسلام آباد ماڈل کالجز فار گرلز سے ہٹوا کر نئی آنے والی پرنسپل تسنیم کی بچوں کو میرٹ پر داخلہ دینے اور بروقت کلاسز کے اجراء اور اقدامات کو سراہا

پیر 14 مئی 2018 23:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2018ء) وفاقی نظامت تعلیمات کے ماتحت سکول و کالجز میں تاحال بچوں کے داخلے نہ ہوسکے ہیں ‘ چھٹی جماعت سے نویں جماعت تک بچے سکولوں سے محروم ہوگئے ہیں۔ مختلف سکولوں کے پرنسپل نے داخلے دینا اپنی انا کا مسئلہ بنا دیا ہے وزیر مملکت برائے کیڈ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا داخلہ نہ دینے والے پرنسپل کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت جبکہ ایف فائیو اور ایف سکس کے شہریوں نے پرنسپل عالیہ درانی کو ایف سکس ٹو اسلام آباد ماڈل کالجز فار گرلز سے ہٹوا کر نئی آنے والی پرنسپل تسنیم کی بچوں کو میرٹ پر داخلہ دینے اور بروقت کلاسز کے اجراء اور اقدامات کو سراہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف سکس ٹو آئی سی جی شئی سی بی جی سکس ‘ ایف سیون آئی ایم سی جی سمیت مختلف سکول و کالجز میں اسلام آباد کے رہائشی بچے سکولوں سے باہر ہیں۔

(جاری ہے)

ان سکولوں کے پرنسپلز نے میرٹ انتہائی ہائی رکھا ہوا ہے جس کے باعث والدین گرمیوں کی چھٹیوں کے قریب اور سلیبس شروع ہونے سے کافی حد تک پریشانی میں مبتلا ہیں اس حوالے سے مختلف سیکٹروں میں والدین اعجاز خان‘ فرقان احمد‘ رفیہ بی بی اور روبینہ بی بی نے بتایا کہ بچوں کو بہتر تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے لیکن تعلیی ادارے بچوں کو داخلے نہ دے کر سٹیٹ کو چیلنج کررہے ہیں انہوں نے وزیر مملکت ڈاکٹر طارق فضل چوہدری سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض سکول و کالجز کے پرنسپلوں نے داخلہ دینا انا کا مسئلہ بنا رکھا ہے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لا کر معصوم بچوں کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے واضح رہے کہ اس سے قبل وزارت کیڈ نے وفاقی وزیر برائے ڈآکٹر طارق فضل چوہدری کی ہدایت پر آئی ایم سی جی ایف سکس ٹو کی پرنسپل عالیہ درانی کو شہریوں کی طرف سے شکایات اور داخلے نہ دینے کے حوالے سے تابدلہ کردیا تھا وفاقی وزیر داکٹر طارق فضل چوہدری نے ایف ڈی ای کو واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ جو بھی پرنسپل بچوں کو میرٹ پر داخلے فراہم نہیں کرتے اور اسکولوں میں والدین کو ذلیل و خوار کرتے ہیں ان کے خلاف فوراً قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے سٹیٹ کی ذمہ داری بہتر تعلیم فراہم کرنا ہے نہ کہ بچوں کو سکولوں سے محروم کریں۔

گورنمنٹ کے اسکول اسلام آباد کے شہریوں کیل ئے بنے ہیں اور یہاں پر ان کے بچے تعلیم حاصل کریں گے۔

متعلقہ عنوان :