ماہ رمضان المبارک کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کر دیا گیا

پیر 14 مئی 2018 23:47

لالہ موسیٰ۔14 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ماہ رمضان المبارک کیلئے ہول سیل، پرچون اور رمضان بازاروں کیلئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا تعین کر دیا ہے،ہول سیل، پرچون اور رمضان بازاروں میں اشیائے خورد و نوش کے ریٹس میں 5روپے فی کلو یا اس زائد کمی ہوگی۔

اشیائے خور د و نوش کی قیمتوں کے تعین کیلئے ڈسٹر کٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اہم اجلاس میںایم پی ایز میجر (ر) معین نواز، حاجی عمران ظفر، اے ڈی سی جی شیخ سلیم، اے سی وقار خاں، اویس منظور، ڈی ایس پی حافظ امتیاز ، انجمن تاجراں کے راہنمائوں، کریانہ ایسویسی ایشن اور دیگر تنظیموں کے نمائندوںنے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈپٹی کمشنر ، عوامی نمائندوں اور دیگر ممبران کی تجویز پر تاجر تنظیموں نے ماہ رمضان میں شہریوں کو ریلیف دینے کیلئے قیمتوں کو مناسب ترین سطح پر رکھنے کیلئے بھرپور تعاون کیا ۔

دریں اثنا ڈپٹی کمشنر گجرات کیطرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آٹے کے 20کلو گرا م تھیلے کی قیمت حکومت پنجاب کے مقرر کردہ نرخوں کے مطابق ہوگی، دال چنا باریک ہول سیل مارکیٹ 87روپے کلو،اوپن مارکیٹ90روپے، رمضان بازار85روپے کلو، دال چناموٹی ہول سیل ریٹ92روپے ،پرچون مارکیٹ 95روپے کلو، رمضان بازار90روپے کلو، کالے چنے ہول سیل مارکیٹ87روپے کلو،پرچون مارکیٹ90روپے، رمضان بازار85روپے کلو، سفید چنے سندھی ہول سیل97روپے ،پرچون مارکیٹ100روپے کلو،رمضان بازار95روپے کلو، سفیدچنے باریک کینڈاہول سیل ریٹ117روپے اوپن مارکیٹ 120روپے کلو،رمضان بازار115روپے کلو ، دال مونگ چھلکا باریک ہول سیل مارکیٹ82 پرچون مارکیٹ85روپے کلو، رمضان بازار80روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئ ہول سیل 87روپے کلو، پرچون90روپے کلو، رمضان بازار85روپے کلو، دال ماش چھلکا باریک ہول سیل مارکیٹ90روپے کلو، پرچون87روپے کلو، رمضان بازار85روپے کلو ، دال ماش باریک ہول سیل مارکیٹ102روپے کلو،پرچون 105روپے کلو، رمضان بازار100روپے کلو،دال ماش موٹی ہول سیل 147روپے، پرچون150روپے ، رمضان بازار 145روپے کلو، دال مسور باریک ہول سیل مارکیٹ112روپے،پرچون115، رمضان بازار110روپے کلو ،دال مسور موٹی ہول سیل مارکیٹ77روپے کلو،پرچون ریٹ80روپے کلو، رمضان بازار75روپے کلو، سرخ مرچ ہول سیل مارکیٹ257روپے کلوپرچون260روپے کلو، رمضان بازار250روپے کلو، چاول سپر باسمتی نیو ہول سیل مارکیٹ 92روپے،پرچون95روپے، رمضان بازار90روپے کلو، چینی ہول سیل مارکیٹ51روپے کلوپرچون54روپے کلو مقرر کی گئی ہے، بیسن ہول سیل ریٹ97روپے پرچون100روپے، رمضان بازار95روپے کلو، چھوٹا گوشت اوپن مارکیٹ شاپس700روپے کلو، رمضان بازار650روپے کلو، بڑا گوشت اوپن مارکیٹ350روپے کلو، رمضان بازار میں325روپے کلو فروخت ہوگا، دودھ کی فی کلو گرام قیمت ماڈل شاپس 75روپے کلو، ماڈل شاپس80روپے کلو، دہی اوپن مارکیٹ 80روپے فی کلو، ماڈل شاپ پر90روپے فی کلو گرام فروخت ہوگا، روٹی سو گرام 6روپے، نان 7روپے قیمت مقرر کی گئی ہے۔

چکن، پھلوں اور سبزیوں کی قیمت روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی طے کریگی۔ ڈپٹی کمشنر محمد علی رندھاوا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق انتظامیہ مارکیٹ میں ڈیمانڈ اور سپلائی پر مکمل نظر رکھے گی اور کسی بھی ناجائز منافع خور کو مصنوعی مہنگائی کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی، وہ خود بھی دیگر انتظامی افسران کے ہمراہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی نگرانی کریں گے۔

انہوںنے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ کسی بھی علاقہ میں ذخیرہ اندوزی کی اطلاع پر فوری کاروائی عمل میں لائی جائے، پرائس مجسٹریٹس فیلڈ میں چیکنگ کا نظام بہتر بنائیں، چھوٹے دوکانداروں، ریڑی والوں سے پر بھاری جرمانے عائد نہ کئے جائیں تاہم عادی گرانفروشوں کے خلاف مقدمات درج کرائے جائیں۔