معلومات تک رسائی کے قانون سے ہر شہری استفادہ حاصل کرسکتا ہے‘ملک مسعود

منگل 15 مئی 2018 12:50

صوابی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) معلومات تک رسائی کے قانون سے ہر شہری استفادہ حاصل کرسکتا ہے صوبہ کے تمام ادارے آر ٹی آئی 2013ایکٹ کے تخت ہر شہری کو دس دن میں معلومات فراہم کرنے کی پابند جب کہ قومی سلامتی سے متصادم یا زاتی معلومات حاصل نہیں کئے جاسکتے ہیں ان خیالا ت کا اظہار سی پی ڈی آئی کے زیر اہتمام آرٹی آئی کمیشن خیبر پختون خوا کے تعاون سے صوابی مقامی ہوٹل میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ سے ملک مسعود نے کیا تربیتی ورکشاپ میں صوابی کے تمام محکمہ جات کے پی آئی اوز انسپکٹر لیگل فہیم خان سول سوسائیٹی اور میڈیا کے نمائندے شریک تھے اس موقع پر بہتر طرز حکومت پر شرکاء سے کہا گیا کہ عوام کی شمولیت کے بغیر بہتر طرز حکمرانی اور عوامی سہولیات بہم پہنچانے کا خواب ادھورا ہے ایک شہری سادہ کاغذ پر کسی بھی محکمہ کو مالیات انتظامی تنخواہوں منصوبہ جات اور شہری سہولیات کے بارے معلومات حاصل کئے جاسکتے ہیں جب کہ تمام محکمہ کے نامزد پبلک انفارمیشن آفیسر معلومات 10دن میں دینے کی پابند ہیں اس سے شفافیت اور شہریوں کو اپنا پن کا احساس ہوتا ہے جس سے اداروں کی کارکدگی بہتر بنائی جاسکتی ہیں -

متعلقہ عنوان :