کانگو میں ایبولا کی وبا سے 19 ہلاکتیں،33میں وائرس کی تصدیق

ایبولا وائرس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں چار اپریل سے 13 مئی کے درمیانی عرصے میں واقع ہوئی،عالمی ادارہ صحت

منگل 15 مئی 2018 12:50

برازاویلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) عالمی ادارہ صحت نے کہاہے کہ ڈیموکریٹک ریپبلک کانگو میں ایبولا کی وبا کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ اس وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تین ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہاکہ ایبولا وائرس کے نتیجے میں یہ ہلاکتیں چار اپریل سے 13 مئی کے درمیانی عرصے میں واقع ہوئی ہیں۔ اس عالمی ادارے کے مطابق 33 ایسے افراد کو بھی شناخت کر لیا گیا ہے، جن کا بالمشافہ رابطہ متاثرہ افراد کے ساتھ ہوا۔

متعلقہ عنوان :