متحدہ امارات، رمضان المبارک کی آمد پر 935 قیدی رہا

منگل 15 مئی 2018 13:50

ابوظہبی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) متحدہ امارات کے صدر شیخ خلیفہ بن زاید آل نہیان کے حکم پر 935قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد کی مناسبت سے قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری ہوا ہے۔ جن قیدیوں کے ذمہ واجبات ہیں وہ رقوم صدر مملکت ادا کریں گے۔قیدیوں کو نئی زندگی شروع کرنے کا موقع دینے کے علاوہ ان کے اہل خانہ کے مفاد کی خاطر رہائی کا حکم دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :