فیصل آباد میں8 سی10 گھنٹے لوڈشیڈنگ،شہری پریشان

منگل 15 مئی 2018 18:08

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) شہر کے گردونواح میں گیس کی غیر اعلانیہ بدترین لوڈشیڈنگ شروع ہوگئی 8سے 10گھنٹے گیس کی بندش سے گھریلو صارفین پریشان بچے اور ملازمین بغیر ناشتے کے دفتروں اور سکول جانے پر مجبور اعلی حکام فوری نوٹس لیں ،محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ اعلی ٰ احکام کی ہدایت پر رات کو 50سے زائد مقامات کی گیس بند کی جاتی ہے آن لائن ے مطابق اشیاء کی سب سے بڑی کالونی اور وزیر مملکت حاجی اکرم انصاری کے حلقہ غلام محمد آباد مدن پورہ اور اس کے گردونواح میں گذشتہ کئی روز سے گیس کی 8سے 10گھنٹے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے گھریلو صارفین کو اذیت میں مبتلا کردیا ہے جس سے سکول جانے والے اور ملازمین بغیر ناشتے کے ڈیوٹی پر جانے پر مجبور ہوچکے ہیں اعلی علاقہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہی گیس کی لوڈشیڈنگ ظالمانہ اقدام ہے یہ ایک سازش کے تحت گیس بند کی جارہی ہے اور سوئی گیس کے کرپٹ اہلکار ملزمالکان کی ملز مالکان کی ملی بھگت سے انڈسٹریل ایریا کو گیس فراہم کررہے ہیں اس سلسلہ میں محکمہ سوئی گیس فیصل آباد رابط کیا گیا تو ان کا کہنا ہے گذشتہ تین روز سے رات 11سے صبح 5بجے تک شہر کے 50سے زائد مقامات پر اعلیٰ احکام کی حکم پر گیس بند کی جاتی ہے، گذ شتہ روز شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان المبارک سے قبل ہونیوالی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے ،