مولانا صوفی محمدسرور ؒ کی وفات سے امت ایک عظیم مصلح اور ولی اللہ سے محروم ہوگئی ہے،رہنماء عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور

منگل 15 مئی 2018 19:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر مولانامفتی محمدحسن،سرپرست مولانا مفتی نعیم الدین، مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت مولانا عزیزالرحمن ثانی،مبلغ لاہورمولانا عبدالنعیم،قاری جمیل الرحمن اختر،مولانا علیم الدین شاکر،پیررضوان نفیس،مولانا قاری عبدالعزیز،مولانا قاری سیدضیاء الحسن شاہ نے استاذالاساتذہ شیخ الحدیث جامعہ اشرفیہ لاہورمولانا صوفی محمدسرورؒ کی رحلت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا صوفی محمدسرور ؒ کی وفات سے امت ایک عظیم مصلح اور ولی اللہ سے محروم ہوگئی ہے۔

مولانا مرحوم کی پوری زندگی درس وتدریس اور اصلاح معاشرہ کی محنت میں گزری صوفی صاحب ؒ کی دینی واصلاحی خدمات آب زر سے لکھنے کے قابل ہیں ،دکھ کی اس گڑھی میں صوفی سرور ؒ کے پسماندگان ،متعلقین ،تلامذہ اور جامعہ اشرفیہ ،جامعہ عبداللہ بن مسعود کی انتظامیہ سے اظہار تعزیت کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

علماء نے کہا کہ حضرت صوفی صاحب جامعہ اشرفیہ لاہور میں کئی عشروں سے حدیث مبارکہ کی تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

صوفی محمدسرور ؒ کی رحلت سے امت ایک عظیم ہستی اور ایک ولی اللہ سے محروم ہوگئی ہے ۔علماء نے حضرت صوفی محمدسرورؒ کی دینی و مذہبی اور تدریسی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پوری زندگی درس وتدریس ،تزکیہ وتصوف اوراصلاح معاشرہ کی محنت میں گزری انکی دینی و مذہبی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :