الخدمت فاؤنڈیشن تحت حیدرآباد اور خیرپور میں10خواتین سمیت 38 ہنر مند افراد میں 12لاکھ ر50ہزاروپے کے چیک تقسیم

منگل 15 مئی 2018 20:24

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2018ء) الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے مواخات پروگرام کے تحت سندھ کے تحت حیدرآباد اور خیرپور میں10خواتین سمیت 38 ہنر مند افراد میں 12لاکھ ر50ہزاروپے کے چیک تقسیم کیے گئے بلاسود قرض فراہمی کے لیے تقریبات کا انعقاد کیا گیاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان نے کہا کہ سرمائے کی کمی سے محروم ہنر مند اور با صلاحیت مرد و خواتین کے لیے الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کابلا سود قرض فراہمی کاپروگرام مواخات خوش آئند ہے جومعاشی دوڑ میں نوجوانوں میں اعتماد کے ساتھ آگے بڑھنے کا جذبہ پیدا کرتا ہے اور ان کے لیے ذریعہ معاش کے نئے در کھولتاہے۔

(جاری ہے)

صدر الخدمت خیرپور حسن طارق شمسی نے کہا کہ سود پر قرض لینے والے مزید قرض میں جکڑے جاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ ان کا یہ عمل اللہ اور اس کے رسولؐ کے ساتھ جنگ ہے حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرپرست الخدمت حیدرآباد نے کہا کہ معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کے لیے مواخات پروگرام چلا رہی ہے جس کا مقصد انہیں اپنے پاؤں پر کھڑا کرکے خودمختار بنانا ہے انہوں نے کہا کہ سرمایہ دارانہ نظام زندگی کے مختلف شعبوں میں جو بگاڑ پیدا کیا ہے اس کا سب سے بڑا سبب سود ہے الخدمت کا مواخات پروگرام ہنر مند نوجوانوں کو بلاسود قرض فراہم کرکے انہیں سود جیسی لعنت سے بچاکر باعزت روزگار کی فراہمی میں مدد کررہاہے نائب صدر الخدمت سندھ و ڈائریکٹر مواخات پروگرام محمدشاہد نے کہا کہ مواخات پروگرام کے تحت اب تک 3کروڑ 64لاکھ روپے کے قرض 913افراد میں تقسیم کیے جا چکے ہیں جبکہ قرض وصولی کا تناسب حوصلہ افزا ہے۔

متعلقہ عنوان :