میانمار کان کنی ملازمین کی ہنگامہ آرائی فورسز کی کارروائی میں ایک شخص ہلاک تین زخمی

منگل مئی 20:42

ینگون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 مئی2018ء) میانمار میں قیمتی پتھروں کی کان کے ملازمین کی ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست کا جن میں قیمتی پتھروں کی معدنیات کے کان کے ملازمین نے تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ پورانہ ہونے پر اچانک کان کن کمپنی کے دفاتر پر دھاوا بوالا اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی اس موقع پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ملازم ہلاک جبکہ تین زخمی ہوگئے فورسز نے متعدد ملازمین کو گرفتار کرلیا