بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی اُمنگوں کی تر جمان ہے،میر جام کمال

عوام نے مایوسی کے بعد بی اے پی سے ہی اُمید یں وابستہ کی ہیں، بلوچستان میں حکومت ہماری ہی بنے گی ، سابق وفاقی وزیر

منگل 15 مئی 2018 22:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر اور سابق وفاقی وزیر ایم این اے میر جام کمال نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کی اُمنگوں کی تر جمان ہے اور عوام نے مایوسی کے بعد بی اے پی سے ہی اُمید یں وابستہ کی ہیں بلوچستان میں حکومت ہماری ہی بنے گی اور عوام کے ووٹ بھی ہمیں ہی پڑیں گے ، ان خیالات کا اظہار انھوں نے گز شتہ روز اپنی رہا ئش گا ہ پر مختلف وفود اور بی اے پی کے مختلف اضلاع کے جنر ل کونسل کے ممبران سے ملاقات کے دوران کہا ، میر جام کمال کو بی اے پی کا صدر منتخب ہونے پر کونسل ممبران اور دیگر وفود نے مبارک دی اور ان کی قیاد ت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ، اس موقع پر میر جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں سیاسی احساس محرومی بھی بڑھ رہی تھی اور صوبے کے اہم فیصلو ں میں بلوچستان کی قیادت اور عوامی نمائند وں کو نظر انداز کیا جاتا تھا فیصلے باہر ہوتے تھے لہذا یہ محسوس کیا گیا کہ اپنی حثیت اور خود مختاری کے حصول کیلئے بلوچستان کی سطح پر ایک عوامی جماعت کا قیام بے حد ضروری ہے اور اسی سوچ نے بلوچستان عوامی پارٹی تکمیل دی ، آج بی اے پی گوادر سے لیکر ژوب تک سیاسی فضاوں پر راج کررہی ہے اور صوبے میں سیاسی تبدیلی نے ایک نئے اور روشن صبح کا آغاز کردیا ہے میر جام کمال نے کہا کہ ہم نے جمہوری انداز میں پورے بلوچستان سے کونسل ممبر ان کو طلب کرکے پارٹی الیکشن منعقد کرائے اور پارٹی کہ ہم نے جمہوری انداز میں پورے بلوچستان سے کونسل ممبران کو طلب کرکے پارٹی الیکشن منعقد کرائے اور پارٹی کا پہلا کونسل سیشن شاندار اور تاریخی اہمیت کا حامل رہا ، میر جام کمال نے کہا کہ پارٹی میںاب ورکروں کو ہی اہمیت وی جائیگی اور پر انی روایتی سیاست کا خاتمہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :