لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی سیشن جج کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں۔

منگل 15 مئی 2018 22:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے او ایس ڈی سیشن جج کی خدمات وفاقی حکومت کے سپرد کر دیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ بہادر علی خان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن جج خاقان بابر کو لاہور کی خصوصی عدالت کسٹمز، ٹیکسیشن اور اینٹی سمگلنگ کا جج تعینات کر دیا گیا ہے، سیشن جج خاقان بابر کو ڈیپوٹیشن پر خصوصی عدالت کا جج مقرر کیا گیا ہے، سیشن جج خاقان بابر کو نئی تعیناتی پر 20مئی تک اپنے نئے عہدے کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے۔