امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی، فلسطینی ایلچی کو امریکا سے واپس بلا لیا گیا

بدھ 16 مئی 2018 10:50

رام اللہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے سینیر مذاکرات کار صائب عریقات نے کہا ہے کہ صدر محمود عباس نے امریکا میں تعینات فلسطینی مندوب کو واپس بلا لیا ہے۔

(جاری ہے)

فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق صائب عریقات کا کہنا ہے کہ امریکا میں متعین تنظیم آزادی فلسطین کے مندوب حسام زملط کو امریکا کی طرف سے تل ابیب سے اپنا سفارت خانہ القدس منتقل کرنے کے بعد واپس بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 14 مئی کو امریکا نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے سفارت خانے کا افتتاح کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :