روس کی برآمدی گندم کے نرخ گر گئے

بدھ 16 مئی 2018 14:58

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) روس کی برآمدی گندم کے نرخ گر گئے جس کی وجہ شکاگو بورڈ آف ٹریڈ اور یورو نیکسٹ مارکیٹ میں گندم کے ترسیلی نرخ کم ہونا ہیں۔

(جاری ہے)

بلیک سی ریجن کی روسی گندم کی نئی فصل کی اگست کے لئے سپلائی گزشتہ ہفتے کے نرخوں کے مقابلے ایک ڈالر کمی کے ساتھ 202 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ طے پائی جبکہ رواں ماہ کے لئے یہ سپلائی 213 ڈالر فی ٹن ایف او بی رہی۔

آئیکار کے مطابق روس سے 9 مئی تک 45.3 ملین ٹن اجناس برآمد کیا جا چکا تھا جس میں 35.2 ملین ٹن گندم شامل ہے صرف رواں ماہ میں 4.20 ملین ٹن اجناس برآمد کی گیا جس میں گندم کے علاوہ مکئی اور جو شامل ہیں۔روسی گندم کی مقامی قیمت رواں ہفتے کے لئے 8800 روبلز(142ڈالر)فی ٹن سورج مکھی کے بیج 21075 روبل فی ٹن اور چینی کے نرخ برائے جنوبی روس 543.8 ڈالر فی ٹن ہے۔

متعلقہ عنوان :