ڈی سی آفس فیصل آبادمیں رمضان بازاروں کی صورتحال کو مانیٹرکرنے کیلئے کنٹرول روم قائم

بدھ 16 مئی 2018 16:20

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) :حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ڈی سی آفس فیصل آباد میں رمضان بازار کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے جس میں فون نمبر 041-9201491 اور 041-9201492 فراہم کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی سی نے کہا کہ شہری اشیائے ضروریہ کی زائد قیمتوں ‘ ناجائز منافع خوری اور قلت کے بارے میں اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں ۔ انہوںنے رمضان کنٹرول روم کا دورہ کیا اور ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو ہدایت کی کہ زائد قیمت سے متعلق کسی بھی شکایات پر فوری ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے متعلقہ رمضان بازار کے انچارج یا علاقہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے نوٹس میں لائیں اور عوامی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :