ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی

بدھ 16 مئی 2018 17:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی نے پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ۔ عدالت نے انہیں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیدیا ،ْ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج رحمت مورو کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی جانب سے لی گئی ضمانت قبل از گرفتاری کے معاملے پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔ واضح رہے کہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست 50 ہزار روپے کے عوض منظور کی تھی ۔ تحریک انصاف کے رہنما کے خلاف ہنگامہ آرائی ، بلوا اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات کے تحت تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج ہے ۔