شہریوں کو سفر کی آرام دہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے ، ڈپٹی کمشنر

بدھ 16 مئی 2018 17:57

سرگودھا ۔16 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرسرگودہالیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ اربن ٹرانسپورٹ کے ذریعے عام آدمی کو سفر کی آرام دہ سہولیات مہیا کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ بھر پور اقدامات کررہی ہے ۔ اس میں مقامی ٹرانسپورٹرز کا تعاون قابل ستائش ہے ۔ وہ بھاگٹانوالہ میں اربن ٹرانسپورٹ کے ٹرمینل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فاروق حیدر عزیز ‘ ایڈمنسٹریٹر محمد غوث خان ‘ ایڈمنسٹریٹر اربن ٹرانسپورٹ چوہدری محمد انور ‘ریونیو آفیسر ملک محمد اشرف ‘ رانا محمد شاہد ‘ چیئرمین یونین کونسل ملک غلام رسول ‘ ٹرانسپورٹر ز ملک اظہر حیات نون ‘ ملک اکرم اعوان ‘ملک شہزاد نون ‘ غلام مصطفی او ردیگر ٹرانسپورٹرز کے علاوہ معززین علاقہ اور شہریو ں نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ سرگودہا شہر میں ٹرانسپورٹ کامیابی کے بعد اس کا دائرہ کار شہر سے باہر بیس کلومیٹر تک توسیع کر دی گئی ہے ۔ جہاں پر مقامی ٹرانسپورٹر کے تعاون سے گاڑیاں چلائی جارہی ہے ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے فیتہ کاٹ کر بھاگٹانوالہ اربن ٹرانسپورٹ ٹرمینل کا افتتاح کیا۔

متعلقہ عنوان :