اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے ماہ رمضان المبارک میں سبزی فروٹ کی قیمتیں اور منافع کی شرح کم ، مارکیٹ میں ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی فروٹ کی سپلائی زیادہ کردی گئی

بدھ 16 مئی 2018 20:34

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2018ء) چیف کمشنر اسلام آبا د آفتاب اکبر درانی کی ہدایت پر اسلام آباد مارکیٹ کمیٹی نے ماہ رمضان المبارک میں سبزی فروٹ کی قیمتوں کو کم سے کم سطح پر رکھنے کے خاطر خواہ انتظامات کئے ہیں اور منافع کی شرح کم سے کم رکھی ہے اور مارکیٹ میں ڈیمانڈ کو مدنظر رکھتے ہوئے سبزی فروٹ کی سپلائی زیادہ کی ہے۔

بدھ کو سبزی منڈی اسلا م آباد میں سبزی فروٹ کے پرچون ریٹس کے مطابق آلو تازہ اے کیٹگری 23 روپے فی کلو اور بی کیٹگری 18 روپے فی کلو، پیاز اے کیٹگری 29 روپے فی کلو اور بی کیٹگری 24 روپے فی کلو، ٹماٹر 33 روپے فی کلو اور ٹماٹر بی کیٹگری 28 روپے فی کلو، ادرک اے قسم 175روپے فی کلو اور بی قسم 150 روپے فی کلو، تھوم دیسی 65 روپے فی کلو اور بی کیٹگری 55روپے فی کلو، تھوم چائنا اے قسم 118 روپے فی کلو اور بی قسم 90 روپے فی کلو، لیموں دیسی 205 روپے فی کلو اور بی قسم 170 روپے فی کلو، بھنڈی اے قسم 55 روپے فی کلو اور بی کیٹگری 45 روپے فی کلو، کدو اے قسم 45 روپے اور بی قسم 35 روپے فی کلو، بینگن اے کیٹگری 44 روپے فی کلو اور بی قسم 34روپے فی کلو، کھیرا اے قسم 45 روپے فی کلو اور بی قسم 35 روپے فی کلو، کریلا اے کیٹگری 55 روپے فی کلو اور بی قسم 45 روپے فی کلو، شلجم اے قسم 45 روپے اور بی قسم 35 روپے فی کلو، پھول گوبھی 25 روپے اور 20 روپے فی کلو، بندگوبھی 25 روپے اور 20 روپے فی کلو، سیب کالا کلو اے قسم 160 روپے اور بی قسم 125 روپے فی کلو، سیب گولڈن 160 روپے، کیلا فی درجن 150 سے 95 روپے، تربوز فی کلو 18 روپے اوربی قسم 12 روپے فی کلو، خربوزہ اے قسم 30 روپے سے 23 روپے فی کلو رہا۔

(جاری ہے)

لوکاٹ 70 روپے سے 55 روپے، آم سندھڑی 135 روپے سے 100روپے میں فروخت ہوا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے بتایا کہ سبزی فروٹ کی قیمتوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور روزانہ پرائس چیکنگ ہو گی، کسی بھی شکایت کی صورت میں کنٹرول روم فون نمبر 051-9108084 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :