مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج ، ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

بدھ 16 مئی 2018 22:28

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) کراچی کی مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرتے ہوئے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے خارج کرتے ہوئے علی زیدی کو ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے علی زیدی کی ضمانت پچاس ہزار روپے میں منظور کی تھی۔ علی زیدی کے خلاف ہنگامہ آرائی، بلوہ اور جلاؤ گھیراؤ کے الزامات ہیں جس کا مقدمہ تھانہ عزیز بھٹی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔