ڈی جی خان، طلبہ ملک و قوم کے مستقبل ہیں اور اپنے والدین کی امیدوں کا مرکز ،ان کا مستقبل محفوظ بنانے کئے روڈ سیفٹی پر عمل کریں،ڈی ایس پی ٹریفک ریاض انور قیصرانی

بدھ 16 مئی 2018 22:32

ڈیرہ غازیخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مئی2018ء) طلبہ ملک و قوم کے مستقبل ہیں اور اپنے والدین کی امیدوں کا مرکز ہیںان کا مستقبل محفوظ بنانے کئے روڈ سیفٹی پر عمل کریں اور حادثات سے بچنے کے لئے حفاظتی تدابیر اپنائیںبچوں کے ہنستے مسکراتے چہرے دیکھ کر دل خوش ہوتا ہے یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک ریاض انور قیصرانی ، اور پرنسپل جاوید بلوچ نے گریثرن سکول وکالج میں روڈ سیفٹی پروگرام کی تقریب میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انچارج ٹریفک وارڈن ایجوکیشن عبدالوحید قریشی اور کانسٹیبل محمد رضوان نے طالب علموں میں آگاہی لیٹریچر تقسیم کئے،ڈی ایس پی ٹریفک ریاض انور قیصرانی نے کہا جوانی کو بڑھاپے سے پہلے غنیمت سمجھیں اور جو صحت ہے اس کو بیماری سے پہلے غنیمت جانیں اس وقت ضلع ڈیرہ غازیخان میں سب سے زیادہ حادثات موٹر سائیکل کے ہو رہے ہیںاس حادثات کی وجہ سے لوگ جاں بحق ہو رہے ہیںزخمی ہورہے ہیںہیڈ انجریز ہو رہی ہیں ،ٹانگیں ،بازوں ٹوٹ رہے ہیںان حادثات سے بچنے کے لئے ٹریفک وارڈ ن ایجوکیشن کا پروگرام شروع کیا ہے جو مختلف سکولوں ،کالجوں ،بس سٹینڈ و اور دیگر پبلک مقامات پر آگاہی دے رہیں ہیںاور میں معلوماتی لیٹریچرتقسیم کرتے ہیں اس میں ہر بندے کو اپنا کردار اداکرنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

طالبعلم ون ویلنگ اور تیز رفتاری سے گریزکریں ، موٹر سائیکل چلاتے وقت موبائل فون کا استعمال نہ کریں زرا سی غفلت سے اپنی جان اور دوسرے کی جان بھی جاسکتی ہے ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں۔