پیپلز پارٹی کس منہ سے جی بی حکومت پر تنقید کررہی ہے، ترجمان ضلعیمسلم لیگ ن

سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ نے تو ایک بار بھی یاسین کا دورہ نہیں کیا تھا، زاہد گوہر

بدھ مئی 23:50

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 مئی2018ء) ترجمان مسلم لیگ ن ضلع غذر زاہد گوہر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر محمد ایوب شاہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان اور مسلم لیگ ن پر کس منہ سے تنقید کر رہے ہیں حالانکہ اپنے پانچ سالہ دور حکومت سابق وزیر اعلیٰ مہدی شاہ ایک بار بھی یاسین کا دورہ نہیں کر سکے کیونکہ ان کو یاسین کی عوام اور علاقے کی تعمیر و ترقی سے کوئی دلچسپی نہیں تھی غلام محمد سیاسی بصیرت و عوامی خدمت کے جذبے کا نتیجہ ہے کہ ان کی کوششوں سے وزیر اعلیٰ نے دو دفعہ سب ڈویژن کا دورہ کیا ،اپنے دورے کے دوران اہل یاسین کیلئے جیتنے اعلانات کئے ان کو عملی جامہ بھی پہنایا ،موصوف سی ایم اور مسلم لیگ ن کی مخالفت میں اس قدر اندھے ہو چکے ہیں کہ ان کو ضلع غذر کے اندر اور بالخصوص یاسین میں عوامی مفاد کے اہم منصوبے نظر نہیں آتے اوٹ پٹانگ کی اخباری بیانات کے ذریعے پارٹی کو زندہ رکھنے کی ناکام کوشش کرر ہے ہیں غذر کے عوام نے پی پی پی کو مسترد کر دیا ہے گوپس اور یاسین کے کامیاب جلسوں اور بھاری تعداد میں شمولیت سے یہ بات واضح ہو گئی کہ غذر میں اب پی پی کی منافقت کی سیاست ختم ہو گئی ہے۔