امن کی تعمیرِ نو کا بہت جلد آغاز سقطری جزیرے سی ہوگا، سعودی سفیر

جمعرات 17 مئی 2018 10:10

صنعاء ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) یمن میں تعیّنات سعودی سفیر محمد سعید آل جابر نے کہا ہے کہ جزیرے سقطری سے بہت جلد جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کا آغاز ہوگا۔سعودی پریس ایجنسی کے مطابق محمد آل جابر نے یہ بات یمن کے پبلک ورکس اور شاہرات کے وزیر انجنیئر معین عبدالملک سے ملاقات کے بعد ایک بیان میں کہی ہے۔ سعودی سفیر یمن میں تعمیرِ نو پروگرام کے نگران بھی ہیں۔

(جاری ہے)

محمد آل جابر نے بتایا کہ انھوں نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر سقطری کا دورہ کیا ہے اور وہ اس سلسلے میں یمنی صدر عبد ربہ منصور ہادی اور ان کی حکومت سے بھی رابطے میں تھے۔انھوں نے کہا کہ سقطری میں یمنی شہریوںکے لیے اہمیت کے حامل مختلف ترجیحی شعبوں میں منصوبے شروع کئے جائیں گے۔یمنی وزیر نے اس دوران کہا کہ تعمیر نو کا پروگرام جنگ سے متاثرہ بہت سی گورنریوں کے لئے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ بالخصوص سقطری میں جہاں تعمیر نو اور ترقی کے عمل کا سب سے پہلے آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :