جرمن خفیہ ادارے پر بھی کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونوں کے حصول کے الزامات

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) جرمن خفیہ ادارے ’بی این ڈی‘ نے نوے کی دہائی میں روسی سائنسدانوں سے اعصاب شکن کیمیائی مادے ’نوویچوک‘ کے نمونے حاصل کیے تھے۔ یہ بات ذرائع ابلاغ کے تین جرمن اداروں کی ایک مشترکہ رپورٹ میں کہی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس رپورٹ کے مطابق مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے کچھ ممالک نے بھی اس زہریلے مادے کی ایک قلیل سی مقدار کو تجربات کے لیے استعمال کیا تھا۔ رواں برس مارچ میں برطانیہ میں سابق روسی جاسوس اور ان کی بیٹی پر ’نوویچوک‘ سے حملہ کیا گیا تھا۔ مغربی ممالک کا الزام ہے کہ اس حملے میں کریملن کا ہاتھ ہے تاہم روس ان الزامات کو مسترد کرتا ہے۔