مہاجرین کا بحران، جرمن حکومت نے گزشتہ برس21 ارب یورو خرچ کیے

جمعرات 17 مئی 2018 13:48

برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) جرمن حکومت نے مہاجرن کے بحران کے تناظر میں صرف گزشتہ برس 21 ارب یورو خرچ کیے ہیں۔ جرمن خبررساں ادارے کے مطابق اس میں سے 2 تہائی یعنی قریب 66 فیصد رقم ہجرت کی وجوہات کو ختم کرنے پر خرچ کی گئی۔

(جاری ہے)

اس دوران صوبائی اور ضلعی انتظامیہ نے سیاسی پناہ کے درخواست دہندگان اور انضمام جیسے شعوں پر اٹھنے والے اخراجات کی مد میں ساڑھے چھ ارب یورو خرچ کیے۔ تاہم کچھ جرمن ریاستیں اس تناظر میں وفاق سے مزید رقوم کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس رپورٹ کے لیے مواد وزارت مالیات نے فراہم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :