شامی باغیوں کا وسطی صوبے حمص میں اپنے زیر قبضہ علاقوں سے انخلاء

جمعرات 17 مئی 2018 13:54

دمشق۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) شام کے وسطی صوبے حمص میں باغی جنگجوؤں نے اپنے زیر قبضہ آخری علاقے سے انخلاء شروع کردیا ہے۔

(جاری ہے)

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن نے حمص اور حماہ کے درمیان واقع علاقے سے باغی جنگجوؤں اور ان کے خاندانوں کے بسوں کے ذریعے شمال مغربی صوبے ادلب کی جانب انخلا کی اطلاع دی ہے۔باغی جنگجو جس علاقے کو خالی کرکے جا رہے ہیں ،یہ وسطی شہر حمص اور حماہ کے درمیان الرستن ، تلبیسہ اور حولہ کے قصبوں کے آس پاس واقع ہے۔اس علاقے پر کنٹرول کے بعد شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کی ملک کے کم وبیش تمام وسطی علاقوں میں عمل داری قائم ہوجائے گی۔