چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

جمعرات 17 مئی 2018 15:36

چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن عامر رضا خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیا۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے جمعرات کو محمد رشید سمیت ایک ہی نوعیت کی چار درخواستوں پر سماعت کی. درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن میں اپنی رجسٹریشن اور لائسنس کے حصول کیلئے رجوع کیالیکن ڈپلومہ اور وسیع تجربہ ہونے کے باوجود درخواست گزار کورجسٹرڈ نہیں کیا گیا۔

پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کے اس اقدام کیخلاف لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر عدالت نے انکے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے پنجاب ہیلتھ کیئر کو حکم دیا۔درخواست گزاروں نے عدالت کو بتایا کہ 26فروری2018ء کے عدالتی حکم کی تعمیل نہیں کی جا رہی۔درخواست گزاروں نے استدعا کی کہ عدالتی حکم عدولی پر عدالت چیئرمین ہیلتھ کیئر عامر رضا خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔