دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی پرچون سطح پر سرکاری قیمتوںکی بجائے اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت جاری رکھی

بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے سبزیاں او رپھل مقررہ نرخوں سے 50روپے سے بھی زائد پرفروخت کئے ‘مارکیٹ سروے

جمعرات 17 مئی 2018 16:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2018ء) صوبائی دارالحکومت میں دکانداروں نے سبزیوں اور پھلوں کی پرچون سطح پر سرکاری قیمتوںکی بجائے اپنی مرضی کے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ، بیشتر علاقوں میں دکانداروں نے سبزیاں او رپھل مقررہ نرخوں سے 50روپے سے بھی زائد پرفروخت کئے ۔

(جاری ہے)

مارکیٹ سروے کے مطابق پھلوں میں ایک کلو سیب کالا کولو162روپے کی بجائی225روپے،سیب سفید 85روپے کی بجائی125روپے،کیلا اول درجہ111روپے کی بجائی165روپے،ایک کلو خوبانی پیلی 110روپے کی بجائی150،آڑو74روپے کی بجائی120روپے،کھجور ایرانی کھلی179روپے کی بجائے 240روپے،گرما 79روپے فی کلو کی بجائے 85روپے،انار قندھاری 235روپے کی بجائے 280روپے،فالسہ 152روپے کی بجائی200روپے، آلو بخارا 318روپے کی بجائی355روپے جبکہ سبزیوں میںایک کلو آلو کچا چھلکا سرکاری نرخ22روپے کی بجائے 30روپے ،پیاز24روپے کی بجائے 30روپے، ٹماثر 17روپے کی بجائے 20روپے،لہسن چائنہ 106روپے کی بجائے 140روپے،لہسن دیسی 64روپے کی بجائے 96روپے، ادرک تھائی لینڈ 126روپے کی بجائی170روپے،ادرک چائنہ 156روپے کی بجائے 200، بینگن 25روپے کی بجائی30روپے،کھیرا دیسی 27روپے کی بجائی32روپے،کھیرا فارمی 20روپے کی بجائے 25روپے،پالک13روپے کی بجائے 25روپے، ٹینڈے دیسی 40کی بجائے 55روپے، لیموں دیسی 172کی بجائی225روپے ،پھلیاں64روپے کی بجائی80روپے، پھول گوبھی 42روپے کی بجائی55،کدو 20کی بجائی27روپے، سبز مرچ 58روپے کی بجائی90روپے،شملہ مرچ 22روپے کی بجائی32روپے، بھنڈی64کی بجائی75روپے جبکہ مٹر79روپے کی بجائی119روپے میں فروخت کئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :