ہری پور، ریلوے روڈ، حطار روڈ ،ڈھینڈہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کا شدید احتجاج

جمعرات 17 مئی 2018 17:57

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 مئی2018ء) ہری پور، ریلوے روڈ، حطار روڈ ،ڈھینڈہ روڈ کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگا روڈ پر سفر کرنے والے مسافروں کا شدید احتجاج عوامی نمائندے خاموش ،ہری پور کی بیشتر سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں جن میں حطار ،خانپور ،ریلوے روڈ،ڈھینڈہ روڈاور دیگر اندرون شہر کی سڑکیں کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں مگر عوامی نمائندے صرف مخصوص منظور نظر سپورٹروں کے علاقوں میں ہی گلیاں نالیاں اور روڈ بنانے میں مصروف ہیں اور اکثر تعمیراتی کام ناقص ہونے کے باعث مکمل ہونے سے قبل ہی خستہ حالی کا شکار ہو چکے ہیں

متعلقہ عنوان :