پاکستان کا وہ ادارہ جہاں ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کردی گئی

ایف بی آر اورمتعلقہ اداروں میں 30جون تک ہفتہ کی چھٹی ختم

جمعرات مئی 21:14

پاکستان کا وہ ادارہ جہاں ہفتے کے روز کی ہفتہ وار تعطیل ختم کردی گئی
ملتان۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 مئی2018ء)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)کی طرف سے جاری ہونے والے احکامات کے مطابق ایف بی آر اورمتعلقہ اداروں میں 30جون تک ہفتہ کی چھٹی ختم کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جاری احکامات کے مطابق مالی سال2017-18 کے مقررہ ٹیکس وصولیوں کے اہداف کے حصول اور ٹیکس گزاروں کوفوری ریلیف دینے کے لئے یہ احکامات جاری کیے گئے ہیں۔