لائن مین کے جاں بحق ہونے کاواقعہ۔ایس ڈی او معطل۔تحقیقات کاحکم

جمعرات 17 مئی 2018 21:14

ملتان۔17 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) ملتان الیکٹرک پاورکمپنی(میپکو) اتھارٹی نے مہلک حادثہ میں لائن مین کے جاں بحق ہونے میں غفلت اور کوتاہی پر سب ڈویژنل آفیسر میپکو فرسٹ سب ڈویژن ڈاہراں والا وقار علی کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

(جاری ہے)

11مئی2018؁ء کو رونما ہونے والے مہلک حادثہ میں لائن مین سیکنڈ محمد اقبال شہید ہوئے تھے ۔ انتظامیہ نے ڈپٹی منیجر سیفٹی میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان کو واقعہ کی تحقیقات کا حکم بھی دیدیاہے ۔