حضرو ، سحری کے وقت ڈکیتی کی واردات میں چار نا معلوم مسلح ڈاکو اہلخانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بناکر 20تولہ سونا ، نقدی 32بور پسٹل دیگر اشیاء لوٹ کر فرار

جمعرات 17 مئی 2018 21:34

حضرو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2018ء) حضرو شہر میں سحری کے وقت ڈکیتی کی واردات میں چار نا معلوم مسلح ڈاکوئوں نے اہلخانہ کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بناتے ہوئے 20تولہ سونا 60ہزار روپے نقد 32بور پسٹل دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ڈاکوئوں نے ادریس مغل کو پسٹل کے بٹ مار کر شدید زخمی کر دیا دو روز قبل بھی اسی مقام پر دو خواتین کو اسلحے کی نوک پر یرغمال بنا کر گھر کی صفائی کی گئی تھی بڑھتی ہوئی ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام عدم تحفظ کا شکار تفصیلات کے مطابق حضرو شہر محلہ عثمان غنی روڈ پر شہر کی مشہور کاروباری شخصیت محمد ادریس مغل کے مطابق سحری کے وقت بیرونی دروازے پر بیل کی آواز آنے پر دروازہ کھولا گیا تو چار مسلح ڈاکو گھر میں گھس گئے اسلحے کی نوک پر اہلخانہ کو یرغمال بنا لیا گھر کی تلاشی لیتے ہوئے ڈا کوئوں نے 20تولہ سونا 60ہزار نقد ،32بور پسٹل ،لیپ ٹاپ اور دیگر قیمتی اشیاء لوٹ لیں جبکہ ڈاکوئوں نے مجھ پر تشدد کیا سر میں پسٹل کا بٹ لگنے سے سر میں شدید زخم آئے جبکہ اانکھ کے قریب بھی مکے کے وار کیئے گئے دو روز قبل بھی اسی علاقے میں نا معلوم ڈاکوئوں نے دو خواتین کو یرغمال بنا کر شادی کیلئے بنایا گیا زیور اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے حالیہ دو ڈکیتی کی وارداتوں سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا ادریس مغل نے نا معلوم ڈاکوئوں کے خلاف درخواست دے دی ۔

متعلقہ عنوان :