امریکی، شمالی کوریائی سربراہ اجلاس کے لئے جنوبی کوریا ثالثی کے لیے تیار

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امریکی، شمالی کوریائی سربراہ اجلاس کے انعقاد کے سلسلے میں پیدا شدہ رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لیے ثالثی پر تیار ہے۔

(جاری ہے)

سیئول حکومت نے یہ بیان شمالی کوریا کی جانب سے سنگاپور میں ہونے والی اس اجلاس سے علیحدگی اختیار کرنے کی دھمکی کے تناظر میں جاری کیا ہے۔ دوسری جانب شمالی کوریا نے واضح کیا ہے کہ وہ سیئول حکومت کے ساتھ اس وقت تک کسی مذاکراتی عمل میں شامل نہیں ہو گا جب تک متنازعہ معاملات کو حل کرنے کی عملی کوششیں نہیں کی جائیں گی۔ اسی دوران شمالی کوریا کے امن و مصالحت کے محکمے کے سربراہ ری سون گوون نے امریکا اور جنوبی کوریا کی مشترکہ جنگی مشقوں کے انعقاد پر بھی تنقید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :