نیپال میں 2 اہم پارٹیوں کا انضمام

جمعہ 18 مئی 2018 10:10

کھٹمنڈو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) نیپال کی دو سیاسی پارٹیوںکمیونسٹ پارٹی آف نیپال( یونائیٹید مارکسسٹ لینینسٹ) اور کمیونسٹ پارٹی آف نیپال ( ماوسٹ سینٹر) نے کٹھمنڈو میں متحد ہو کر ایک پارٹی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال بنانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق نئی قائم ہونے والی کمیونسٹ پارٹی آف نیپال نے انتخابی کمیشن کو ریجسٹریشن کے لیے درخواست پیش کی ہے۔مذکورہ دونوں سیاسی پارٹیوں کے سابق رہنما نئی پارٹی کے شریک چیرمین ہوںگے۔واضح رہے کہ انضمام کے بعد کمیونسٹ پارٹی آف نیپال کی قیادت میں حکومت کو پارلیمنٹ میں دو تہائی نشستیں حاصل ہوں گی۔

متعلقہ عنوان :