بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر ایک ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری

جمعہ 18 مئی 2018 11:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے پروگراموں میں بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 3 ارب 4کروڑ روپے کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے نارووال سپورٹس کمپلیکس میں تعمیراتی کاموں کے لئے 24کروڑ 77لاکھ، قومی کھیلوں کے انعقاد کے لئے 16کروڑ 20لاکھ، سوات میں ہاکی ٹرف کے لئے 2کروڑ 20 لاکھ،6شہروں میں ہاکی ٹرفس کی تبدیلی کے لئے 6کروڑ 50لاکھ، سپورٹس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے 62کروڑ 72لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈزجاری کر دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :