برٹش تھرلر ڈرامہ فلم’’ ان ڈارکنیس‘‘ 25مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعہ مئی 12:00

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 مئی2018ء) برٹش تھرلر ڈرامہ فلم ’’ان ڈارکنیس‘‘25مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔اینتھونی بیرن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی پیانو بجانے والی بینائی سے محروم ایک ایسی خاتون کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کے واقعے کے بعد انڈر ورلڈکا رخ کرلیتی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کی کاسٹ میں نتالے ڈورمر،نیل میسکل،جیمز کوسمو،ایڈ اسکرین اور ایمیلی رتاجکوسکی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔رورے ایٹکن اور اینتھونی بیرن کی مشترکہ پروڈیوزکردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 25مئی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :