ابوظہبی شیخ زید مسجدمیں 35 ہزار سے زائد افراد کیلئے افطاری کا اہتمام

پہلی مزیدار افطاری کے موقع پرمسلمانوں کیساتھ غیر مسلموں نے بھی خوب سیر ہوکر کھایا

جمعہ 18 مئی 2018 16:34

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) ابو ظہبی کی شیخ زید گرینڈ مسجد میں بھی متحدہ عرب امارات کا سب سے بڑا دستر خوان سجایا گیا جہاں 35 ہزا ر سے زائد افراد کے لئے پہلی مزیدار افطاری کا اہتمام کیا گیاجہاں نا صرف مسلمان بلکہ غیر مسلم نے بھی خوب سیر ہوکر کھایا۔عرب ٹی وی کے مطابق اس افطاری کا اہتمام ہر سال کیا جاتا ہے جہاں روز تیس سے پینتیس ہزار سے زائد افراد کو افطاری کروائی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اس نیک مقصد کے لئے خاص خیمے بھی نصب کئے جاتے ہیں جن میں ٹھنڈی ہوا اور وینٹیلیشن کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔افطاری اور کھانے میں چکن چاول،دہی، کھجوریں، ،منرل واٹر اور جوس وغیرہ دیا جاتا ہے جسے لوگوں کو دینے سے پہلے روزانہ محکمہ صحت کا عملہ چیک کرتا ہے۔افطار کے ایک گھنٹے بعد تمام بچ جانے والی اشیاء اٹھالی جاتی ہیں اور خیموں کی مکمل صفائی کی جاتی ہے تاکہ اگلے دن پھر سے یہ عمل دہرایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :