آسٹریلیا ، دہشت گردی میں اسلحہ فراہم کرنے والے شخص کو سترہ سال قید

جمعہ 18 مئی 2018 16:35

کینبرا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2018ء) آسٹریلیا میں ایک دہشت گردانہ حملے میں اسلحہ فراہم کرنے والے ایک شخص کو سترہ سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز کی سپریم کورٹ کے جج پیٹر جونسن نے کہا کہ طلال علم الدین کو دہشت گردی میں استعمال ہونے والا ایک ہتھیار فراہم کرنے اور رکھنے کے جرم میں یہ سزا سنائی گئی ہے۔ 2015ء میں ایک پندرہ سالہ لڑکے نے کرٹس چینگ نامی ایک پولیس اہلکار کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔اس لڑکے کو علم الدین نے یہ پستول فراہم کی تھی۔