چین کے بارے امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی بحث کا سلسلہ شروع کرے گی

جمعہ 18 مئی 2018 18:24

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) چین کے بارے امریکی کانگریس کی انٹیلی جنس کمیٹی بحث کا سلسلہ شروع کرے گی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کے ایوان زیریں ' ایوان نمائندگان' کی خفیہ کمیٹی کے رہنماوٴں نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے سنگین خطرات کو دیکھتے ہوئے آئندہ مہینوں میں اس پر بات چیت کا ایک سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

چین سے سختی سے نمٹنے کے کانگریس کے اعلان کو دیکھتے ہوئے انٹیلی جنس کمیٹی کے ارکان نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ایوان نمائندگان کی خفیہ کمیٹی کے ریپبلکن صدر ڈیون نونس نے چین کی بڑھتی ہوئی فوجی طاقت پر بحث کے دوران کہا کہ چین ابھر رہا ہے اور ہماری سکیورٹی، معیشت کے علاوہ ہمارے اقدار کے لئے بھی خطرہ پیدا کر سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :