پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد

جمعہ 18 مئی 2018 18:26

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر نے پاکستانیوں سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد کی مبارکباد پیش کی اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے اردو میں پاکستان کے مسلمانوں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ اسلام دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کے مہینے میں اختلافات ختم کرنے اور بھائی چارے کی فضاء قائم کرنے کا درس دیتاہے۔