سرگودھا، یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق کر دیا گیا

اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا،غیر معیاری اشیاء کی فراہمی معیاری اشیاء غائب

جمعہ 18 مئی 2018 18:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2018ء) یوٹیلٹی سٹورز پر رمضان پیکج کا اطلاق کر دیا گیا ،مگر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ پہنچ سکا،غیر معیاری اشیاء کی فراہمی معیاری اشیاء غائب ، ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں 450 سے زائد یوٹیلٹی سٹورز موجود ہیں جن میں ضلع سرگودھا میں 120 یوٹیلٹی سٹور موجود ہیں جن میں حکومت نے رمضان پیکج کا اعلان کرتے ہوئے اربوں روپے کی سبسڈی بھی جاری کی تھی مگر سرگودھا کے سٹوروں پرمعیاری گھی ،آئل،دالیں،گرم مصالحہ، آٹا ،چینی غائب ہے یوٹیلٹی سٹوروں پر جو اشیاء موجود ہیں ان میں غیر معیاری چھوٹی کمپنیوں کے گھی آئل وغیر موجود ہیں جس پر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں رمضان کے بابرکت مہینے میں معیاری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :