نہروں اوردریائوں پر بنے پلوں کے اوپراورنیچے مٹی نکالنے پرپابندی کاحکم

جمعہ 18 مئی 2018 19:20

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2018ء)چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے کابینہ اجلاس کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی ہے کہ جہاں کہیں بھی نہروں اور دریاؤں پر پل بنے ہوں اس کے 200میٹراوپر اور200میٹر نیچے مٹی نکالنے پر پابندی عائد کی جائے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پرفارمنس مینجمنٹ اینڈ ریفامرز یونٹ سے تمام ڈپٹی کمشنروں کو مراسلہ جار ی کیا گیا ہے۔مراسلے کے مطابق پل کے اوپر اور نیچے سے مٹی نکالنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔مزید براں تمام ڈپٹی کمشنرز ان ہدایات پر عمل کرکے 72گھنٹوں کے اندر اندر کام بندکریں