امریکہ،متنازعہ جینا ہاسپل کی بطور سی آئی اے سربراہ تقرری کی توثیق

جمعہ 18 مئی 2018 21:21

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) امریکی سینٹ نے متنازعہ جینا ہاسپل کی بطور سی آئی اے کی سربراہ تقرری کی توثیق کر دی،ہاسپل کے حق میں 54 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ پڑے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹ نے ملکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے طور پر نامزد متنازعہ امیدوار جینا ہاسپل کی تقرری کی توثیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق ہاسپل کے حق میں 54 جبکہ مخالفت میں 45 ووٹ پڑے۔ سینیٹ میں 61 سالہ ہاسپل کے حوالے سے شدید تحفظات پائے جاتے تھے۔ ہاسپل 2002 میں تھائی لینڈ کے ایک امریکی حراستی مرکز کی نگران تھیں اور کہا جاتا ہے کہ اس مرکز میں مشتبہ دہشت گردوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا تھا۔ وہ سی آئی اے کی پہلی خاتون سربراہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :