ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنے سے بھارت کا انکار، ہربھجن اپنے ہی کرکٹ بورڈ پر برس پڑے
بھارت کو نئی طرز کی کرکٹ لازمی کھیلنی چاہیے، کرکٹ بورڈ ڈے نائٹ ٹیسٹ کیوں نہیں کھیلنا چاہتا اور بورڈ کو کس چیز کا خوف ہے نئی پتہ،گلابی گیند سے کھیلنا اتنا مشکل نہیں جتنا بظاہر دکھتا ہے،ہمیں لازمی ڈے نائٹ ٹیسٹ کھیلنا چاہیے،ہربھجن ْ
جمعہ 18 مئی 2018 21:35
(جاری ہے)
ویندور رائے کا کہنا تھا کہ اگربھارت سیریز جیتنے کے لیے گلابی گیند سے نہیں کھیلنا چاہتا تو اس میں کوئی غلط بات نہیں، ہر وہ ٹیم جو گرانڈ میں آتی ہے وہ کامیاب ہونے کے لیے آتی ہے جب کہ 30 سال قبل بھارت ٹیسٹ میچ صرف ڈرا کرنے کے لیے کھیلتا تھا لیکن آج ہم جیت کے لیے میدان میں اترتے ہیں۔
ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے پاس ڈے نائٹ ٹیسٹ میں برابر کے مواقع ہیں اور اسے ہمیں چیلنج کے طور پر لینا چاہیے۔بھارتی اسپنر کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے پاس فاسٹ بولر ہیں جو آسٹریلیا کے لیے مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں اور کیا ہمارے بلے باز آسٹریلوی فاسٹ بولر کا سامنا نہیں کرسکتے۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ڈے نائٹ ٹیسٹ ہمارے لیے چیلنج ہے اور چیلنج کا سامنا کرنے میں کس قسم کا خطرہ ہے، اگر انگلینڈ کے خلاف کالے بادلوں کی موجودگی میں کھیل کر چیلنج قبول کیا جاسکتا ہے تو آسٹریلیا کے خلاف گلابی گیند سے ٹیسٹ کھیل کر چیلنج کو کیوں قبول نہیں کیا جاسکتا۔یاد رہے کہ بھارت کو رواں سال نومبر سے شروع ہونے والے دورہ آسٹریلیا کے دوران 4 ٹیسٹ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ڈے نائٹ تھا جسے بھارتی انکار کے بعد تبدیل کردیا گیا ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.