بارسلونا نے نیلسن منڈیلا کپ جیت لیا

بارسلونا نے دوستانہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے چیمپیئن کلب مامیلوڈی سن ڈانز کو3-1گول سے شکست دی

جمعہ 18 مئی 2018 21:48

بارسلونا نے نیلسن منڈیلا کپ جیت لیا
جوہانسبرگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) ہسپانوی کلب بارسلونا نے جنوبی افریقہ میں دوستانہ میچ کے دوران جنوبی افریقہ کے چیمپیئن کلب مامیلوڈی سن ڈانز کو1-3سے ہرا کر نیلسن مینڈیلا کپ جیت لیا۔بارسلونا کی جانب سے عثمان ڈیمبیلے ، لوئس سواریز اور آندرے گومیز نے گول کئے۔یہ کامیابی بارسلونا کے کپتان آندریس اینستا کی شایان شان رخصتی کے حوالے سے بھی اہم ثابت ہو گی ۔

اینیستا بارسلونا کو چھوڑ کر جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بارسلونا کے مینجر نے لا لیگا کے گزشتہ میچ میں ٹیم کی ناکامی اور سیزن میں ناقابل شکست رہنے کے اعزاز سے محرومی کی وجہ سے اس میچ کے لئے کوئی خطرہ مول لینے سے گریز کیا اور پوری ٹیم میدان میں اتاری۔آندرے انیستا نے اسی اسٹیڈیم میں 2010کے ورلڈ کپ کے دوران گول کرکے اسپین کو عالمی چیمپیئن بھی بنایا تھا۔میزبان کلب میچ کے دوران بارسلونا جیسے عالمی شہرت یافتہ کلب کے سامنے دبا میں نظر آیا تاہم اسے میچ کے دوسرے ہاف میں ایک گول کرنے کا موقع مل گیا جو جیسپر کے حصے میں آیا۔

متعلقہ عنوان :