ناراض رہنماوں اور کارکنوں کے تحفظات دور کرکے دوبارہ پارٹی میں متحرک کیا جائیگا، انعام خان تاجو خیل

جمعہ 18 مئی 2018 21:51

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) پیپلز پارٹی کے رہنماء و ضلع ممبر انعام خان تاجو خیل نے کہا ہے کہ مشترکہ کوششوں سے ناراض رہنماوں اور کارکنوں کے تحفظات دور کرکے ان کو دوبارہ پارٹی میں متحرک بھی کیا جائیگا اور حقیقی معنوں میں ڈیرہ کو پی پی پی کا منی لاڑکانہ بنائیں گے ،کیوں کہ پی پی پی ایک گلدستہ ہے جس میں ہر رنگ اور خوشبو کے پھول مہکتے ہیں انشااللہ پی پی پی کا چمن پھر سے ہرا بھرا ہو گا ،اس کی خوشبو سے پورا شہر مہک اٹھے گا ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر الحاج امان الحق خان غزنی خیل کے اعزاز میں دئے گئے عشائیہ کی تقریب میں کیا۔ الحاج امان الحق خان غزنی خیل نے بھی خطاب کرتے ہوے کیا ۔اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری فیصل کریم کنڈی ضلعی صدر سجاد شاہ شیرازی ضلعی جنرل سیکرٹری حنیف پیپا ایڈوکیٹ ڈویژنل جنرل سیکرٹری مظہر جمیل خان علزی نورنگ خان گنڈہ پور اقبال یاسر کی علاوہ ضلعی رہنما اور جیالے موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انعام تاجوخیل کا کہنا تھا کہ پی پی پی ملک کی بڑی سیاسی جماعت ہے اس کے علاوہ الحاج امان الحق خان غزنی خیلکو دوبارہ پارٹی میں فعال کردار ادا کرنے پر انکا خیرمقدم کرتے ہیں ان کی سیاسی بصیرت اور قائدانہ صلاحیتیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیںاگر آپس کی چھوٹی چھوٹی رنجشیں ختم یو جائیں تو انشااللہ 2018 کی الیکشن کے نتائج کا سورج پی پی پی کی فتح کی نوید لے کر طلوع ھو گا جبکہ الحاج اماں الحق خان کا کہنا تھا کہ حلقہ پی کے 97 سٹی ون پی پی پی کا دل ہے جس طرح حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں مجھے میرے رب پر مکمل یقین ہے کہ سٹی ون پر پی پی پی کا راج ہو گا ان کا کہناتھا کہ تمام ناراض جیالوں اور ضلعی رہنماوں کو منانے کے لیے ان کے گھر جائیں گے اور انشااللہ بہت جلد پی پی پی سے دھڑیبندیوں کا خاتمہ ہو جاے گا اور انعام خان تاجو خیل کے مشکور ہیں جنہوں نے آج یہ پی پی پی کے پھولوں کا گلدستہ سجایا

متعلقہ عنوان :