عوامی شکایات رنگ لائیں ،پولیس نے رمضان المبارک میں گوشت کی قلت پیدا کرنے والے تین ٹھیکیدارگرفتار

جمعہ 18 مئی 2018 21:54

سکردو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 مئی2018ء) عوامی شکایات رنگ لائیں ،پولیس نے رمضان المبارک میں گوشت کی قلت پیدا کرنے والے تین ٹھیکیداروں کو گرفتار کر لیا،سکردو شہر میں رمضان المبارک کے مہینے میں قصوابوں نے بکرے کا گوشت اور پڑا گوشت نایاب کر دیا تھا جس کیخلاف عوامی شکایات پر پولیس حرکت میں آگئی اور SHOکے حکم پر گوشت کے ٹھیکیدار سید محمد علی شاہ ،شوکت علی اور محمد ایوب کو گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا گیا جہاں استغاثہ رپورٹ بنا کر مزید قانونی کاروائی کیلئے اسسٹنٹ کمشنر کی عدالت بھیج دیا گیا ہے اس موقع پر SHOایکٹ محمد الیاس نے بتایا کہ عوامی ایشوز پر کسی سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوامی مفادت و قانون کی بالا دستی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔